بابر اعظم نے بطور کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا

61

بابر اعظم نے 9 سنچریاں بناکر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 2019 کے آخر میں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ بطور کپتان 9 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

بابر اعظم نے گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کے خلاف اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ان کی 25 ویں سنچری تھی۔

اسی کے ساتھ ہی قومی بیٹر نے بطور کپتان اپنی 70 ویں اننگز میں نویں سنچری اسکو مکمل کی ہے جبکہ انضمام الحق نے 131 اننگز کھیل کر 9 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی کپتان کی سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 70 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ انضمام الحق نے 131 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مصباح الحق 189 اننگز میں 8، عمران خان 186 اننگز میں 6 اور اظہر علی 40 اننگز میں پانچ سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں بابر اعظم نے گال ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جبکہ وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنز بنانے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا ہے۔

اس سے پہلے یہ کارنامہ جاوید میانداد نے 248 اور سعید انور نے 255 اننگز میں انجام دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }