قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے 19ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف گال میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 30 رنز درکار تھے۔
بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 41ویں میچ میں 3 ہزار رنز مکمل کیے۔
Another milestone for @babarazam258
Advertisement
Well done skipper on completing 3⃣0⃣0⃣0⃣ Test runs #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/wauEWE5y3W
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 19, 2022
اس سے قبل پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرکے انہوں نے انضمام الحق کا بطور قومی کپتان سب سے زیادہ سنچریز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔
انضمام الحق نے 131 اننگز میں 9 سنچریز اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے صرف 70 اننگز میں 9 سنچریز بنا ڈالیں۔
Most international centuries as 🇵🇰 captain:
Babar Azam – 9️⃣ in 70 innings
Inzamam-ul-Haq – 9️⃣ in 131 innings
Misbah-ul-Haq – 8️⃣ in 189 innings
Imran Khan – 6️⃣ in 186 inningsSuper skipper @babarazam258 #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jk6pL4528q
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2022
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں میں یونس خان سر فہرست ہیں جنہوں نے 10099 رنز بنائے۔
جاوید میانداد 8832 رنز کے ساتھ دوسرے، انضمام الحق 8829 رنز کے ساتھ تیسرے، محمد یوسف 7530 رنز کے ساتھ چوتھے اور اظہر علی 7030 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔