بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

47

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں  3 ہزار رنز بنانے والے 19ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف گال میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 30 رنز درکار تھے۔

بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 41ویں میچ میں  3 ہزار رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرکے انہوں نے انضمام الحق  کا بطور قومی کپتان سب سے زیادہ سنچریز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔

انضمام الحق نے 131 اننگز میں 9 سنچریز اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے صرف 70 اننگز میں 9 سنچریز بنا ڈالیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں میں یونس خان سر فہرست ہیں جنہوں نے 10099 رنز بنائے۔

جاوید میانداد 8832 رنز کے ساتھ دوسرے، انضمام الحق 8829 رنز کے ساتھ تیسرے، محمد یوسف 7530 رنز کے ساتھ چوتھے اور اظہر علی 7030 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }