یورپ میں منکی پاکس وباء سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منکی پاکس میں مبتلا برازیل سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ شخص اسپین میں ہلاک ہوگیا ۔
اس سے قبل منکی پاکس سے برطانیہ میں ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی جبکہ یورپ میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔
اس حوالے سے برازیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے ہلاک ہونے والے مریض کی قوت مدافعت کمزور تھی اور وہ پہلے بھی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے منکی پاکس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی صحت ایمرجنسی قرار دیا تھا۔
Advertisement
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات ہلکی ہیں اور اس کے عام آبادی میں پھیلنے کے امکانات کسی حد تک کم ہیں۔
Advertisement