پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی کو میرے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی اسپورٹس ٹی وی کے رپورٹر نے شاہد آفریدی کی فارم کے حوالے سے کوئی مشورہ دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو لالا نے برجستہ کہا کہ ویرات کو میرے مشورے کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 2019 میں اپنی آخری سنچری بنانے کے بعد مسلسل رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، حال ہی میں ختم ہونے والے انگلینڈ کے دورے میں ویرات کوہلی ایک نصف سنچری بھی اسکور نہ کر سکے۔
شاہد آفریدی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ویرات کوہلی میرے مشورے کی پرواہ کیوں کرے گا؟
شاہد کا کہنا تھا کہ ویرات کو پرفارم کرنا ہے کیونکہ ویرات سے بھارتی عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور ایک طویل عرصے سے اس کی طرف سے اس معیار کے مطابق کوئی کارکردگی نہیں دکھائی دے رہی ہے جس کے لیے وہ مشہور ہے۔
Advertisement
یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ میں ایک بار پھر ناقص کارکردگی کے بعد ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دیا گیا تھا جہاں بھارت نے ون ڈے سیریز 3-0 سے جیتی تھی جبکہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
ویرات کوہلی کے ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے جانے کی اطلاعات تھیں لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ایشیا کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے آئندہ میچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہا جہاں تک پاکستانی ٹیم کا تعلق ہے، یہ ایک متوازن ٹیم ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ورلڈ کپ میں بھی ہماری پرفارمنس اچھی رہے گی۔ مجھے امید ہے کہ کھلاڑی فٹ ہیں.
شاہد آفریدی کے مطابق مجھے بینچ پر زیادہ طاقت نظر نہیں آتی، لیکن ہمارے پاس پہلی ٹیم کے 11-12 کھلاڑی بہت مضبوط ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اچھے نتائج لائیں گے۔
Advertisement