فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین ملک سلیمان کی ہدایات پر کل بروز بدھ سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین سمیت تعلیمی مراکز فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کی تاریخی کامیابی پر جشن منائیں گے۔
منگل کو قومی ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ میچ جیتنے کے بعد سعودی عرب میں تمام ملازمین اور طلباء کے لیے بدھ کو جشن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عام تعطیل کی یہ تجویز شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی تھی جسے شاہ سلمان نے منظور کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت کا جشن تعطیل کے ساتھ منانے کی تجویز کی منظوری دے دی۔
سعودی سرکاری پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین اور تمام تعلیمی مراحل کے طلباء کو چھٹی دی جائے گی تاکہ وہ اپنی ٹیم کی تاریخی جیت کا جشن منا سکیں۔
Advertisement
واضح رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ گروپ سی کے میچ میں ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی تھی۔
Advertisement