سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم استحصال کشمیرکی تقریب

2

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم استحصال کشمیرکی تقریب
غیر قانونی بھارتی اقدامات کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے چھٹا ”یوم استحصال کشمیر” منایا گیا

مسئلہ کشمیرعوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچایئے

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::: سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی کے زیر اہتمام 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے چھٹا ”یوم استحصال کشمیر” منایا گیا جن کے تحت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کر دیا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناظم الامور قاسم عزیز نے یوم استحصال کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت کو اجاگر کیا جو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنی۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کے لیے عالمی برادری کے موثر کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ یہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو سکے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقع پر ”پاکستانی قیادت کے پیغامات” بھی پڑھ کر سنائے گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }