یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرپاکستان قونصلیٹ دبئی کے زیراہتمام  تقریب کاانعقاد

2

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرپاکستان قونصلیٹ دبئی کے زیراہتمام تقریب کاانعقاد۔

مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

دبئی (اردوویکلی)::یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرپاکستان قونصلیٹ دبئی کے زیر اہتمام  تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کے چھ سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی۔
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے خطاب کرتے ہوئے یومِ استحصال کشمیرکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور یو این چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان غیرقانونی اقدامات نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے لیکن کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو کبھی دبا نہیں سکے۔ قونصل جنرل نے واضح کیا کہ کشمیر کے تنازعہ کا واحد پائیدار حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم ستون کے طور پر کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت کی تجدید کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان، کشمیری عوام کی آزادی کی جائز جدوجہد میں غیرمتزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اس سال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی کا حوالہ دیا، جو بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی قومی استقامت کی علامت ہے۔ تقریب میں پاکستانی قیادت کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }