جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ساؤتھیمپٹن کے میدان میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں ریزا ہینڈرکس(70) اور ایڈن مارکرام (51 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔
ریلی روسو 31 ، کپتان ڈیوڈ ملر 22، ٹرسٹان اسٹبس 8 اور کوئنٹن ڈی کوک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 3 جبکہ کرس جورڈن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Advertisement
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 17ویں اوور میں 101 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
South Africa seal series victory with a massive win in Southampton #ENGvSA | Scorecard: https://t.co/mRmNVP0vym pic.twitter.com/MvY8pzNdKn
— ICC (@ICC) July 31, 2022
جونی بیئر اسٹو 27، جیسن روئے 17 جبکہ کپتان جوز بٹلر اور کرس جورڈن 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
Advertisement
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 5 ، کیشو مہاراج نے 2 جبکہ ایڈن مارکرام، ایندائل فیلکوایو اور اینرچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تبریز شمسی کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ریزا ہینڈرکس کو سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Advertisement