شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی کس نام سے پکارتے ہیں؟ صارفین کے ردعمل

63

شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی کس نام سے پکارتے ہیں؟ صارفین کے ردعمل

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کو ان کے ہونے والے داماد شاہین آفریدی کس نام سے پکارتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں شاہد آفریدی کے ساتھ خود کی تصویر شیئر کی ہے۔

Advertisement

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اصل ورزش تو تب شروع ہوتی ہے جب آپ لالہ کے ساتھ جم کرتے ہیں‘ جبکہ انہوں نے شاہد آفردی کو لالہ کہہ کر پکارا۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل بھی سامنے آئے ہیں جس میں کوئی تنقید کررہا ہے تو کئی نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

قاسم شیخ نامی صارف لکھتے ہیں ’مجھے یاد ہے کہ جب میں کراچی میں کسٹمز کے لیے کھیلا کرتا تھا تو اسی جم میں لالہ کے ساتھ ورزش کیا کرتا تھا‘۔

قاسم شیخ نے مزید  لکھا کہ ’ان کی ورزش بہت مشکل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اتنے عرصہ تک ٹاپ لیول پر کرکٹ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں‘۔

Advertisement

مالا نامی صارفہ لکھتی ہیں کہ ’شاہین کے صحیح مزے ہیں، جس پر پوری دنیا مرتی ہے شاہین ان کے ساتھ گھوم رہا ہے‘۔

Advertisement

ایس کے شیروانی نامی صارفہ لکھتی ہیں کہ ’ماشااللہ، اللہ نظرِ بد سے بچائے رکھے میرے لالہ جانی کو، خوش رہیں صدا میرے چیمپئن ہیروز‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی اصل خوشی تو یہی ہے کہ میرے ہیروز کامیاب رہیں اور پوری دنیا میرے کرکٹرز کی عزت کرے، دنیا میں نام روشن رہے ہمیشہ آمین۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }