بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں تعینات بائیس سالہ فوجی اہلکار نے دو حوالداروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت لوکیش کے نام سے ہوئی جس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2 بج کر 30 منٹ پر اپنے دو ساتھیوں حوالدار گوری شنکر اور حوالدار سوریا کانت پر گولیاں برسائیں۔
پولیس کے مطابق ملزم چار سال سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، جس پولیس نے پیر کی شام گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے نائیک رینک کے اہلکار نے بتایا کہ واقعہ دیر رات کو پیش آیا جب تمام اہلکار سو رہے تھےفائرنگ کی آواز سن کر ہم لوگ جاگے اور جائے وقوعہ پر پہنچے تو لوکیش فرار ہوچکا تھا۔ ہم دونوں زخمیوں کو لیکر اسپتال پہنچے تاہم، وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
Advertisement
واضح رہے، بھارتی فوج میں ذہنی امراض کے شکار اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کے متعدد واقعات میں مجرم اکثر ذہنی دباؤ یا دیگر نفیساتی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔