ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان ہیں۔ ویرات کوہلی کی پاکستان میں بھی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔
اس وقت ایشیائی کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اس دوران یو اے ای میں شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔
اسی طرح پاکستانی شائقین بھی اپنے پسندیدہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ بہت سے شائقین نے ان کے ساتھ سیلفی لی لیکن کچھ شائقین کرکٹ کو کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا۔
اسی طرح لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی ڈس ایبل فین نے ویرات کوہلی کا بہت انتظار کیا لیکن وہ ان سے نہ مل سکی۔
Advertisement
انہوں نے رپورٹر سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لمبے انتظار کے باوجود انہیں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔
جب پاکستانی مداح کی خبر ویرات کوہلی کو ملی تو وہ خصوصی طور مداح سے ملنے ان کے پاس پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ مداح لڑکی نے ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لی۔کرکٹر سے ملاقات کے بعد خوش کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے لوگ ویرات کوہلی کے اس اقدام کو پسند کر تے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ اسٹار کرکٹر کا اس طرح سے پاکستانی مداح سے ملنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔
ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا کہ ویرات کوہلی دنیا کے امیر ترین اور مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، لیکن ان میں کوئی انا نہیں ہے۔
Advertisement