قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں کیریئر فیئر 2025کاانعقاد

2

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں کیریئر فیئر 2025کاانعقاد۔ 600 سے زائد خالی اسامیوں کے لیے انٹرویوز

دبئی(اردوویکلی):: پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی نے نیو ہورائزن کے تعاون سے 6 اور 7 اگست کو کامیابی سے کیریئر فیئر 2025 کا انعقاد کیا، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔  اس تقریب میں ڈرائیورز کی 600 سے زائد خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے واک ان انٹرویوز کیے گئےان انٹرویوز میں کل 476 اہل امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 311 امیدواروں کو روڈ ٹیسٹ کے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
 قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے تقریب میں سہولت فراہم کرنے میں قونصلیٹ کے کمیونٹی ویلفیئر ونگ کی کوششوں کو سراہا۔  انہوں نے کہا کہ کیرئیر فیئر 2025متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے روزگار کے مواقع  پیدا کرنے کے لیے قونصلیٹ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے
 انہوں نے کہا کہ قونصل خانہ معروف پارٹنرز کے ساتھ مل کر اس طرح کے اقدامات کا انعقاد جاری رکھے گا۔ ڈرائیور کی نوکریوں کے لیے اہلیت کے معیار میں متحدہ عرب امارات کا درست ڈرائیونگ لائسنس (کم از کم 6 ماہ پرانا)، انگریزی زبان میں مواصلات کی بنیادی مہارت اور متحدہ عرب امارات کی سڑکوں بارے  اچھی معلومات شامل ہیں۔  منتخب امیدواروں کو پرکشش فوائد کی پیشکش کی جائے گی جس میں  میڈیکل انشورنس، آر ٹی اے کارڈ وغیرہ شامل ہے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }