بھارتی ریاست آسام میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران چار مدرسے منہدم
نئی دہلی: گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارتی ریاست آسام میں چار مدرسوں کو منہدم کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک اور مدرسے کو منہدم کر دیا گیا ہے جب کہ یہ چوتھا مدرسہ ہے جسے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مسمار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ جن میں زیادہ تر ہندوتوا تنظیموں کے ارکان شامل ہیں، انہوں نے آسام میں ضلع گولپاڑہ کے علاقے پخیورہ چر میں واقع مدرسے اور اس سے ملحقہ ایک رہائش گاہ کو زمین بوس کردیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی پولیس نے مدرسے کے امام جلال الدین شیخ کو دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا تھا جن میں امین الاسلام اور جہانگیر عالم شامل ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی بھارتی ریاست میں ایک ماہ کے دوران مسمار کیا جانے والا یہ چوتھا مدرسہ ہے۔
اس سے قبل 4 اگست کو آسام کے ضلع موریگاؤں کے علاقے موئراباری میں مدرسہ جامع الہدیٰ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔
Advertisement
آسام کے حکام نے 30 اگست کوضلع بارپیٹا کے علاقے ڈھاکلی پارہ میں بھی واقع مدرسے شیخ الہند محمود الحسن جامع الہدیٰ اسلامی اکیڈمی کومنہدم کر دیا تھا۔
Advertisement
علاوہ ازیں حکام نے 31 اگست کوضلع بونگائی گاؤں میں مدرسہ مرکز المعارف قرآنیہ کو منہدم کردیا تھا۔
Advertisement