قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل مصباح الحق اور بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 1155 دن تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سر فہرست رہے اور اب وہ 794 پوائنٹس کے ساتھ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
Advertisement
A new No.1
Pakistan skipper Babar Azam has been dethroned at the top of the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings for battershttps://t.co/Uz4IN73bj8
— ICC (@ICC) September 7, 2022
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو 775 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 731 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Advertisement
بولنگ اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، انگلینڈ کے عادل رشید، افغانستان کے راشد خان اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Advertisement