عبداللہ کادوانی کا ’تیرے بن‘ سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان

23

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی نے جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی اداکاری اور جاندار کہانی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ 

صرف پاکستان میں ہی نہیں اس ڈرامہ سیریل کو بھارت اور بنگلا دیش سمیت مختلف ممالک میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔

اس ریکارڈ توڑ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی نے اب مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تیرے بن‘ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے، ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے، ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 آئندہ ماہ جمعہ 29 دسمبر 2023ء سے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ بلاک بسٹر ڈرامے کا اگلا سیزن بھی پچھلے سیزن کی طرح ناظرین کے دلوں کو چھو لے گا۔

یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کی پہلی قسط گزشتہ برس 28 دسمبر 2022ء کو نشر کی گئی تھی اور اب 1 برس بعد اس کے سیزن 2 کی پہلی قسط 29 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔

سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی کہانی نوراں مخدوم نے لکھی ہے اور سراج الحق نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، سہیل سمیر، فرحان علی آغا، فضیلہ قاضی، حرا سومرو، سبین فاروق، محمود اسلم، حارث وحید، آغا مصطفیٰ اور دیگر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }