شوٹنگ میں کشمالہ طلعت اور عثمان چند کا اچھا آغاز

82
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشین گیمز میں شوٹنگ کے مقابلے میں کشمالہ طلعت اور عثمان چند نے اچھا آغاز کیا ہے۔

خواتین کے 25 میٹر پستول کوالی فکیشن کے پہلے روز کشمالہ طلعت کا 12 واں نمبر رہا] کشمالہ نے 11 سینٹر آف ٹارگٹ کے ساتھ 289 پوائنٹس حاصل کیے۔

کشمالہ نے پہلی سیریز میں96، دوسری میں 95 اور تیسری میں 98 پوائنٹس لیے۔

25 میٹر پستول میں دوسرے روز بدھ کو ریپڈ فائر مقابلہ ہو گا اور فائنل تک رسائی کے لیے کشمالہ کو ٹاپ 8 میں آنا ضروری ہے۔

دوسری جانب مردوں کے اسکیٹ مقابلوں میں عثمان چند پہلے روز دسویں پوزیشن پر ہیں، انہوں نے اسکیٹ کے پہلے روز 75 میں سے 72 پوائنٹس حاصل کیے۔

اسکیٹ مقابلوں میں عثمان صادق 17 ویں اور امام ہارون 34 ویں پوزیشن پر ہیں۔

25 میٹر پسٹل میں دوسرے روز بدھ کو ریپڈ فائر مقابلہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }