رمیز راجہ ایشیاکپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

55

رمیز راجہ ایشیاکپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

دبئی: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ایشیاکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا ڈین این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے، اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت ہوتی ہے، ہماری ٹیم میں اتحاد ہے اور ان شااللہ ہم فائنل جیتیں گے، میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں بابر اعظم اور کوچ ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے، میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہترین خبر ہے کہ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیتی، کپتانی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے اور بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }