بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران میدان پر سانپ رینگتا ہوا چلا آیا.
سانپ کو دیکھ کر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور کچھ دیر کیلئے کھیل کو بھی روکنا پڑا.
یہ میچ گواہاٹی کے بارسا پارہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے.
بھارتی اننگز کے ساتویں اوور میں میدان پر ایک لمبا سانپ رینگتا ہوا دکھائی دیا ۔ اس کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ کچھ دیر کیلئے کھیل کو بھی روکنا پڑا۔
Advertisement
سوشل میڈیا پر گراؤنڈ میں سانپ کی آمد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، اس ویڈیو میں بھارت کے اوپننگ بیٹسمین کے ایل راہل کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سانپ کی جانب اشارہ کررہے ہیں.
غنیمت یہی رہا کہ وقت رہتے ہوئے سانپ کو گراونڈ سے باہر نکال دیا گیا اور اس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا.
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا.
جنوبی افریقہ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے تبریز شمسی کی جگہ لنگی اینگڈی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا.
Advertisement