آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے میچز آفیشلز کا اعلان

56

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2022 کے   فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان  کردیا ۔

سیمی فائنلز اور فائنل کے  لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔ امپائرز پینل  میں پاکستان کے علیم ڈار اور  احسن رضا بھی  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

Advertisement

اینڈریو پائی کرافٹ ، کرس براڈ ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغاز 22 اکتوبر سے میزبان و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور گزشتہ برس کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }