ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: گلین فلپس کا شاندار کیچ سوشل میڈیا پر مداحوں کو بھا گیا

110

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں گلین فلپس کے شاندار کیچ نے سب کا دل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے میچ میں اہم موقع پر آسٹریلیا کے مارکس اسٹونیس کا شاندار کیچ پکڑ کر گراؤنڈ پر موجود تماشائیوں کے دل جیت لیے۔

تاہم، واقعی ایک شاندار لمحہ نویں اوور کی تیسری گیند پر آیا جب گلین فلپس نے سنسنی خیز کیچ لیا۔ 

کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انڈر ڈاگ کے طور پر حصہ لیا لیکن بلیک کیپس کھیل کے آغاز سے جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔

ڈیون کونوے کی 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ٹیم نے 20 اوورز میں 200/3 رنز بنائے۔ فن ایلن اور جمی نیشم نے بھی بالترتیب 42 اور 26 رنز بنائے۔

Advertisement

 ٹوٹل کا دفاع کرتے ہوئے کیویز کی جانب سے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، اور فیلڈرز نے اپنے بولرز کا بھرپور ساتھ دیا۔

Advertisement

ایسا ہی ایک موقع مچل سینٹنر کے نویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا جب کیوی فیلڈر گلین فلپس نے سنسنی خیز کیچ لیا۔ مچل سینٹنر کی بال پر آسٹریلوی بلے باز مارکس سٹوئنس نے کچھ جگہ بناتے ہوئے کور کے اوپر سے ایک شاٹ کھیلا۔

مارکس نے شاٹ کھیلتے ہوئے کور میں گیپ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی لیکن گلین فلپس انتہائی سرعت کے ساتھ گیند پر پہنچے اور جب دیکھا کہ گیند اب بھی ان سے دور ہے تو انہوں نے ہوا میں چھلانگ لگا کر گیند کو دبوچ لیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، کونوے نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔ فن ایلن نے 42 جبکہ جمی نیشم نے صرف 13 گیندوں پر 26 رنز کی اننگ کھیلی۔

Advertisement

آسٹریلیا کی پوری ٹیم کیوی بولرز اور فیلڈرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت 17.1 اوورز میں صرف 111 رنز ہی بنا سکی، نیوزی لینڈ نے یہ میچ 89 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر دو قیمتی پوائنٹس اپنے نام کئے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو انگلینڈ، افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }