ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 112 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
ابراہیم زادران 32 ، عثمان غنی 30 ، نجیب اللہ زادران 13 اور رحمان اللہ گرباز 10 کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے صرف 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے 113 رنز کا بظاہر آسان ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
Advertisement
لیام لیونگ اسٹون 29 اور معین علی 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ایلکس ہیلز 19، ڈیوڈ ملان اور کپتان جوز بٹلر 18،18، ہیری بروک 7 اور بین اسٹوکس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
A winning start for England in the Super 12 #T20WorldCup | #ENGvAFG pic.twitter.com/AWE9x6uRxn
— ICC (@ICC) October 22, 2022
Advertisement
سیم کرن کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Advertisement