اسلام آباد(اردو ویکلی) شارٹ ویڈیوزشیرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کونامناسب موادنہ ہٹانے پر بالاخرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں بند کردیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک کو دی گئی مدت میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن سے نامناسب اور متنازع مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا، جس وجہ سے پورے پاکستان میں ٹک ٹاک کوبند کیا جا رہا ہے، چینی ایپلیکیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں،مگرانتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور اپنی سائٹ سے نامناسب مواد نہیں ہٹایا ۔ پاکستان کے جید روزنامہ ڈان نیوز کے مطابق متنازع اور نامناسب مواد کو نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک پر 9 اکتوبر سے پابندی عائد کردی گئی ہے