پاکستان کے لیے 70 کی دہائی میں قومی فٹ بال ٹیم کی قیادت کرنے والے سابق کپتان علی نواز بلوچ انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ گزشتہ ہفتے برین ہیمرج کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پاکستان کی فٹ بال نرسری کہلانے والی لیاری میں پیدا ہونے والے سابق کپتان علی نواز بلوچ بطور اسٹرائیکر قومی ٹیم کے اہم رکن تھے۔
مرحوم علی نواز بلوچ نے اپنے فٹ بال کیرئیر کے دوران پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے کئی بین الاقوامی میچز میں حصہ لیا تھا۔
Advertisement
علی نواز بلوچ ایک انٹرنیشنل پروفیشنل کھلاڑی تھے انہوں نے 1977 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے علاوہ ابوظہبی اور امارات فٹ بال کلب کے لیے بھی 5 سال تک پروفیشنل فٹ بال کھیلی۔
لیاری میں پیدا ہونے والے سابق کپتان گزشتہ ہفتے برین ہیمرج کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، اسٹرائیکر کے طور پر کھیلنے والے نواز نے اپنے کیریئر کے دوران کئی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
1974 سے 1977 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ علی نواز نے ابوظہبی میں امارات ایف سی کے لیے پانچ سال تک پروفیشنل فٹ بال کھیلا۔
سابق اسٹرائیکر نے اپنے کیرئیر کے دوران ٹرپل ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا تھا، یہ منفرد کارنامہ انہوں نے ڈھاکہ محمڈنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجام دیا تھا۔
پروفیشنل فٹ بال کیرئیر کے اختتام کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ٹیم کی پانچ سال تک بطور کوچنگ بھی خدمات انجام دی۔
سابق اسٹرائیکر علی نواز بلوچ 16 سال تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر رہے۔
سابق کپتان علی نواز بلوچ نے اے ایف سی ایکسپرٹ کمیٹی کے رکن کے طور پر 1990-93 تک اپنی خدمات انجام دی۔
پاکستان کے اس نامور فٹ بالر کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ انہیں فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر اور اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے 2013 میں اے ایف سی ڈسٹنگوئشڈ سروس ایوارڈ سے نوازا تھا۔