بے بی ڈی ویلیئر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ریکارڈز روند ڈالے

61

جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کئی ریکارڈ اپنے بلے تلے روند ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے نوجوان ڈیوالڈ بریوس نے پیر کو پوچیفسٹروم کے سینویس پارک میں سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں نائٹس کے خلاف ٹائٹنز کے تصادم کے دوران صرف 57 گیندوں پر 162 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور 13 چھکے شامل تھے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھنے والے ڈیوالڈ بریوس جسے بیبی اے بی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی اور زمبابوے ہیملٹن مساکڈزا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کا تیسرے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

Advertisement

ڈیوالڈ بریوس کا 162 رنز کا ریکارڈ اب جنوبی افریقہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور ہے، بریوس نے اس اننگ کے دوران صرف 35 گیندوں میں اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری مکمل کر لی۔

ڈیوالڈ بریوس اب صرف 52 گیندوں میں 150 رنز بنانے والے اب تک کے تیز ترین کھلاڑی  بھی بن گئے، ان کی بیٹنگ کے سابق جنوبی افریقن کھلاڑی اے بی ڈی وئلئیرز بھی دیوانے ہو گئے ہیں۔

نائٹس کے اوبرے سوانپول نے ٹاس جیت کر ٹائٹنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، 19 سالہ ڈیوالڈ بریوس نے ٹائٹنز کی جانب سے اننگ کا آغاز کیا۔

بریوس نے پہلے اوور سے ہی مخالف ٹیم کے خلاف لاٹھی چارج شروع کیا اور موبولیلو بوڈازا کے پہلے ہی اوور میں دو باؤنڈریز حاصل کیں۔

ڈیوالڈ بریوس نے جیوشن پلے کے ساتھ ابتدائی وکٹ کے لیے 179 رنز کا زبردست شراکت کیا جس میں جیوشن کے قیمتی 52 رنز بھی شامل تھے۔

بریوس نے جارحانہ کردار ادا کرتے ہوئے زیادہ تر رنز باؤنڈریز سے بنائے اور مخالف باؤلرز کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دیا، بریوس اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈی ویلئیرز نے بھی ڈیوالڈ بریوس کی شاندار اننگ پر ٹوئٹ کیا، انہوں نے بریوس کا نام لکھ کر آگے لکھا کہ اب کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بریوس کی سنچری کی بدولت ٹائٹنز نے سینویس پارک، پوٹچفسٹروم میں 20 اوورز میں 271/3 کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنایا، نائٹس کے تمام باؤلرز کے لیے یہ دن ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھا، کیونکہ ان سبھی نے 10 سے زیادہ کی اکانومی ریٹ کے ساتھ رنز دیئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ڈیوالڈ بریوس نے کیریبین پریمیئر لیگ میں لگاتار پانچ چھکے مار کر سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }