ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زیادہ رنز اور وکٹیں، ٹاپ ٹین میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل

119

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اب تک سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل ہے۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا شکار ہونے والی بھارتی ٹیم کے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 296 رنز بنارکھے ہیں۔

فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں سے صرف ایلکس ہیلز (211) دو سو سے زائد رنز بنا سکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے صرف تین کھلاڑی سو سے زائد رنز بناسکے ہیں۔  محمد رضوان نے 160، شان مسعود  نے 137 اور افتخار احمد نے 114 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر 199 رنز بناچکے ہیں جبکہ دیگر کوئی انگلش بلے باز 60 رنز بھی نہیں بناسکا ہے۔بین اسٹوکس نے 58، ڈیوڈ ملان نے 56 اور لیام لیونگ اسٹون نے 56 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں سپر 12 مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیم سری لنکا کے ونندو ہسارنگا 15 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

Advertisement

فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں  سیم کرن ، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان 10،10 وکٹوں کے ساتھ ساتھ بالترتیب آٹھویں، دسویں اور گیارہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }