یورپی یونین، یوکرین کی مسلح افواج کو تربیت دینے کا فیصلہ

26

یورپی یونین نے یوکرین کی مسلح افواج کو امدادی مشن کے تحت تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے آٹھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد یورپی یونین نے یوکرین کے فوجیوں کے لیے فوجی امدادی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 15 ہزار یوکرائنی فوجیوں کو یورپ کے مختلف ممالک میں فوجی تربیت دی جائے گی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے گزشتہ روز برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ مشن یوکرین کی جانب سے اس طرح کی حمایت کی درخواست کا براہ راست جواب ہے اور کہا کہ مشن کے ایک حصے کے طور پر 15 ہزار یوکرائنی فوجیوں کو مختلف یورپی رکن ممالک میں تربیت دی جائے گی۔

EU mulls military training mission for Ukrainian forces

یوکرین کی فوج کی صلاحیتوں کی تجدید، اضافہ، بہتری کے لیے یہ ایک بڑی کوشش ہو رہی ہے،” بوریل نے کہا کہ یہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں آپریشنل ہو جائے گی۔

Advertisement

اس مشن کی قیادت فرانسیسی نائب ایڈمرل ہیروی بلجین کریں گے، یورپی یونین کے وزرائے دفاع نے یوکرین کی افواج کی تربیت سے اتفاق کرتے ہوئے 16.5 ملین ڈالرز کی امداد مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }