پاکستانی کے لیجنڈ سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیٹنگ میں بہتری کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اس وقت جاری سیریز کے چھٹے میچ میں مہمان ٹیم نے 15 اوورز میں 170 رنز کا ہدف آرام سے حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میچ کے بعد سابق پاکستانی بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وسیم اکرم نے میزبان سائیڈ کی بیٹنگ پر مایوسی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ بات چیت میں اکرم نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں استعداد کی کمی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر 360 ڈگری شاٹس نہیں تو کم از کم 180 ڈگری پر کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
وسیم اکرم نے پاکستانی بلے بازوں کی باؤنڈری مارنے کی صلاحیتوں پر سوال اٹھایا، خاص طور پر پورے گراؤنڈ میں شاٹس کھیلنے کی صلاحیت پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
Advertisement
سابق کپتان نے کہا کہ 360 ڈگری کے شاٹس کھیلنے کے بجائے صرف 180 ڈگری کھیلیں۔
محمد یوسف کے ساتھ ایک ٹیلی ویژن گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا بین ڈکٹ بولرز کو، خاص طور پر اسپنرز جب باؤلنگ کرنے آتے ہیں تو انہیں سنبھلنے نہیں دیتے وہ ہر جگہ شاٹس کھیلتے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 360 کے بجائے صرف 180 ڈگری پر اپنی توجہ مرکوز کریں یہ وہی مشق ہے جو آپ کرتے ہیں، اور اگر آپ اس کی پریکٹس کرتے ہیں تو پھر آپ میچ میں کیوں نہیں کھیلتے۔
پاکستان کے کوچ محمد یوسف نے وسیم اکرم کے خدشات کا جواب دینے کی پوری کوشش کی انہوں نے وضاحت کی کہ میں شعوری کوشش کر رہا ہوں اور میں نے اس بارے میں ہیڈ کوچ ثقلین بھائی سے بات کی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ جب وہ اسپنرز کھیلتے ہیں تو میں پیچھے کھڑا ہوتا ہوں اور بلے بازوں کو مختلف شاٹس کا مشورہ دیتا ہوں.
کوچ محمد یوسف نے کہا کہ پہلا مرحلہ نیٹ میں پریکٹس کرنا ہے، دوسرا مرحلہ پریکٹس گیمز میں ان کو لاگو کرنا ہے.
Advertisement
کوچ نے مزید کہا کہ ہم کہتے رہتے ہیں کہ اگر ارادہ ہو تو کریز سے باہر نکلنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جدید کھیل میں ارادہ یہ ہے کہ ہر گیند پر باؤنڈری ماری جائے۔
سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف نے کہ اگر مشکل گیند ہے تو سنگل لے لو یہی جدید دور کی کرکٹ کا تقاضا ہے، کھلاڑی یہ جانتے ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور ٹرافی کے لیے فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Advertisement