فیفا ورلڈ کپ؛ دفاعی چیمپئن فرانس کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

51

فیفا ورلڈ کپ؛ دفاعی چیمپئن فرانس کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے راؤنڈ میچز جاری ہیں جس میں آج گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا۔

اس میچ میں فرانس نے 1-4 سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ فرانس کی جانب سے دو گول اولیویئر گیرو نے کیے، ربیوٹ اور مباپے نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد گول گڈون نے کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں چار میچز کھیلے گئے تھے جس میں پہلا مقابلہ گروپ بی کی ٹیمیں امریکہ اور ویلز کے درمیان تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیمیں ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا جس میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 1-2 سے اپ سیٹ شکست دی۔

گذشتہ روز کھیلے گئے تیسرے اور چوتھے میچ بے نتیجہ رہے جس میں گروپ ڈی کی ٹیمیں تیونس اور ڈنمارک مدقابل تھیں جب کہ دوسری طرف میکسیکو کا مقابلہ پولینڈ سے ہوا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ میکسیکو اور پولینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پولینڈ کے اسٹار کھلاڑی لیواناڈوسکی نے پنالٹی کک مس کرکے میکسیکو کو شکست دینے کا موقع ضائع کردیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }