الحرمین گروپ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنراجتماع میں 5,000 سے زائد مہمانوں کی شرکت۔
عجمان (اردوویکلی)::الحرمین گروپ آف کمپنیزعجمان جو کہ اورینٹل اور مغربی پرفیوم جیسے کہ اگرووڈ اور دہنال اودھ، خوشبو، کاسمیٹکس اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات تیار کرتا ہے، نے گزشتہ روزعجمان متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں 5000 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جس میں ممبران عجمان حکمران خاندان ،عمائدین شہر،سفرا ورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول عملے اورکمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گرینڈافطارکے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےالحرمین گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور این آر بی بینک کے چیئرمین محمد مہتاب الرحمن نے کہا، "رمضان روحانی عکاسی کا مہینہ ہے۔ آج ہم یہاں جمع ہوئے ہیں اور اللہ سے دعاگوہیں کہ اللہ پاک نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں کے لیے اپنی رحمتوں کی بارش کرے۔ آج، ہم یہاں متحدہ عرب امارات کی مضبوط قیادت کی درازی عمرصحت وتندرستی اورسلامتی کی دعاکرتے ہیں جو ہمیں تحفظ اور ترقی کے لیے ایک شاندار ماحول فراہم کرتی ہے۔ میں افطار پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام شرکاء، صارفین، خیر خواہوں اور سب سے بڑھ کر الحرمین پرفیوم کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”
یاد رہے الحرمین گروپ، جس کی جڑیں مقدس شہر مکہ تک ہیں۔ سعودی عرب میں 1960 کی دہائی میں، 1970 میں الحرمین پرفیوم کے قیام کے بعد سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا۔ کمپنی نے 1981 میں ایک شوروم اور پھر پرفیوم بنانے والی فیکٹری کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں قدم رکھا۔ بعد میں، جیسے جیسے کاروبار بڑھتا گیا، کمپنی نے توسیع میں سرمایہ کاری جاری رکھی۔
۔1). الحرمین گروپ کے پاس 3,000 پیشہ ور افراد کی افرادی قوت ہے جو 10 ممالک میں 20 سے زیادہ مخلتف کاروباری سرگرمیوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔(2.) الحرمین پرفیومزکا 7 ممالک میں 76 شو رومز کا نیٹ ورک ہے جس میں متحدہ عرب امارات میں 3 فیکٹریاں شامل ہیں، جن کا انتظام 733 پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔*(۔3.) الحرمین پرفیوم 1,300 اقسام کے پرفیوم اور کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرتا ہے جو 65 ممالک میں مارکیٹ اور فروخت ہوتے ہیں۔(۔4.) الحرمین پرفیومز نے 2022 میں 4,000 کنٹینرز میں پرفیوم، باڈی سپرے، کاسمیٹکس اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات برآمد کیں، جس میں گزشتہ سال 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔