نھیان بن مبارک نے کھجور و زرعی تخلیق کیلئے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کی الیکٹرانک لائبریری کا افتتاح کردیا

180

ابوظہبی ، 23 جون ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر رواداری اور کھجور و زرعی تخلیق کیلئے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کے صدر شیخ نھیان مبارک النھیان نے کھجور کی کاشت ، کھجور کی پیداوار و زرعی تخلیق کیلئے پہلی الیکٹرانک لائبریری کا افتتاح کردیا جوکہ خصوصی مہارت والی سائنسی کتب ، تعلیمی جرائد اور تکنیکی رپورٹس سمیت 220 سے زائد الیٹکرانک ذرائع پر مشتمل ہے ۔ ان تصانیف کو ایوارڈ کے جنرل سیکریٹریٹ نے تیار کیا ہے – شیخ نھیان نے اس اقدام کو سراہا جوکہ کھجور کی کاشت کے شعبے میں ایک موثر ورچوئل پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور یہ پیشرفت خطہ عرب اور عالمی سطح پر زرعی تخلیق کیلئے بھی بہت اہم ہے ۔ یہ اقدام ، ایوارڈ کی 13 سالہ کاوشوں کا نتیجہ بھی ہے ۔ www.ekiaai.com کے نام سے جاری یہ الیکٹرانک لائبریری ، کووڈ 19 کی وجہ سے درپیش حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت کا حصہ بھی ہے – ایوارڈ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوھاب زید کا کہنا ہے کہ اس لائبریری کا قیام شیخ نھیان کی ہدایات کے مطابق انجام پایا ، یہ چھ حصوں پر مشتمل ہے ، اسکا پہلا حصہ ‘ ونرز بک ‘ کا ہے جس میں 12 کتب شامل ہیں ۔ دوسرا حصہ ‘ ایئر بک ‘ کا ہے جس میں 11 کتب ہیں ، تیسرا حصہ ‘ بک آف فوٹوگرافی ‘ کا ہے جس کے 12 ایشوز ہیں ، چوتھا حصہ شائع شدہ میگزینز کا ہے جوکہ اس بابرکت درخت کی ایئر بک سے متعلق ہیں اور اس کے 31 ایشوز ہیں ، پانچواں حصہ 9 مختلف ایڈیشنز پر مشتمل مختلف کتابوں کا ہے اور چھٹا حصہ میڈیا و ٹیکنیکل رپورٹس پر مشتمل ہے جہاں 145 تکنیک رپورٹس جاری کی گئی ہیں – اس الیکٹرانک لائبریری کو عربی اور انگریزی میں شائع کیا گیا ہے اور یہ ہر کسی کو باآسانی میسر ہی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }