پاکستان جرنلسٹ فورم وفدکی سفیرپاکستان سے ملاقات

گیسٹ ان ٹاؤن میں شرکت کی دعوت

51
پاکستان جرنلسٹ فورم  کی صدر طاہر منیر طاہر کی قیادت میں 
 سفیر پاکستان جناب فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزپاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے ایک مختصر وفدنے صدرپی جے ایف طاہرمنیرطاہرکی قیادت میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی سے ملاقات کی۔وفد کے اراکین میں محترمہ سعدیہ عباسی،سید مظفر رضوی،عنایت الرحمان خان،ارشد چوہدری اور کاشان تمثیل شامل تھے۔اس موقع پرپریس قونصلرمحترمہ شازیہ سراج بھی موجودتھیں
وفدکے قائد طاہرمنیرطاہرجانب سے سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی کودبئی میں گیسٹ ان ٹاؤن میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔سفیرپاکستان نے شرکت کی دعوت قبول کی اورکہا کہ وہ عیدالاضحی کے فوراً بعد اس فورم میں شرکت کریں گے جہاں پی جے ایف کے تمام ممبران سے ملاقات بھی ہوگی اوروہ اس فورم میں کمیونٹی کودرپیش مسائل اور دیگرموضوعات پرتفصیلی اظہارخیال بھی کریں گے۔ میڈیاوفد سے ملاقات کے موقع پرپاکستان کے مثبت امیج کواجاگرکرنے، ،کمیونٹی کی خدمت اور کمیونٹی ویلفیئر کے لیے آئیڈیاز تجویز کرنے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سفیر فیصل ترمذی نے انہیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل پیرا ہے اور جلد ہی اس کے نفاذ کے لیے پر امید ہے۔ جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں قیدپاکستانی اپنی سزا کی کچھ مدت پاکستان میں بھی پوری کرسکیں گے۔
پی جے ایف نے گزشتہ چند ماہ میں مختلف ثقافتی پروگراموں کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے فروغ میں سفیر ترمذی کی خصوصی توجہ کو سراہا۔ محترمہ سعدیہ عباسی نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کی تقریبات میں اضافہ کیا جائے ۔کیونکہ اس سے یہاں کے لوگوں کو پاکستانی ثقافت اور روایات بارے جاننے کاموقع ملتاہے۔
آخر میں سفیر پاکستان فیصل نیازتترمذی نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے پرمیڈیا کے کردارکی تعریف کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }