چوہدری نوازریحانیہ کادورہ پاکستان اورملاقاتیں
چوہدری شہبازریحانیہ کااپنے بھتیجے کے لیئے نئی گاڑی کاتحفہ
گجرات:(اردوویکلی)۔ ممتازسماجی وسیاسی شخصیت رہنما پاکستان تحریک انصاف پاکستان ،ممتازپاکستانی بزنس مین یواے ای مینجنگ ڈایریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری نوازرشید ریحانیہ،گزشتہ روزمختصردورے پرفیملی کے ہمراہ ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہوئے اپنے آبائی گاؤں ٹانڈہ پہنچنے پردوست احباب اور اہل علاقہ کی ممتازسماجی وسیاسی شخصیات نے چوہدری نوازریحانیہ کی آمدپرخوشی کااظہارکیا اور ان سے ملاقاتوں کا طویل سلسلہ شرو ع ہوگیا یادرہے چوہدری نوازریحانیہ ہرسال رمضان المبارک کامقدس مہینہ ہمیشہ اپنے گاؤں میں گزارنے اوراپنے والدالحاج چوہدری محمدرشید ریحانیہ کی سرپرستی اور بڑے بھائی چوہدری شہبازریحانیہ کے ہمراہ اہل علاقہ اور آس پاس کے مستحق لوگوں میں رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم ودیگر فلاحی خدمات انجام دینے کوترجیح دیتے ہیں مگرامسال کورونا وبا کی وجہ سے وہ ماہ رمضان میں پاکستان نہ جا سکے۔ چوہدری شہبازریحانیہ نے چوہدری نواز ریحانیہ فیملی کوحال ہی میں تعمیرہونے والے ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں خوش آمدیدکہا چوہدری شہبازریحانیہ نے اپنے بھتیجوں چوہدری حمزہ نوازریحانیہ،چوہدری حمادنوازریحانیہ کونئی گاڑی کاتحفہ پیش کیا
جوانکی دلی مسرت اور خوشی کااظہارتھا اس موقع پرچوہدری شہبازریحانیہ نے کہا کہ ریحانیہ پیلس کے دروازے ہرخاص وعام کے لیئے ہروقت کھلے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوسکتاہے ہم اہل علاقہ کی خدمت کویقینی بنایئں گے۔ ہمارااٹھنابیٹھنا اپنے اہل علاقہ کے ساتھ ہے ہم انکے ہمیشہ ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ساتھ ہی رہینگے انشااللہ۔