ہوم میچ کیلئے پی ایف ایف نے اسٹیڈیم کا نام تجویز کردیا

22

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: ہوم میچ کیلئے پی ایف ایف نے اسٹیڈیم کا نام تجویز کردیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ہوم میچ کیلئے اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم کا نام تجویز کردیا۔

پی ایف ایف نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کو میچ کے وینیو کا فارم بھیج دیا ہے۔

پی ایف ایف حکام نے گزشتہ روز اسلام آباد میں جناح اسٹیڈیم کا معائنہ کیا تھا۔

پاکستان کو ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز میں 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے ہوم میچ کھیلنا ہے، وینیو میچ کی میزبانی کی حتمی منظوری اے ایف سی دے گا۔

پی ایف ایف نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور کو سیکنڈ آپشن کے طور پر تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اسپورٹس بورڈ نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کےلیے وینیو دینے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

پی ایف ایف کا ٹیکنیکل وفد اگلے ہفتے پنجاب اسٹیڈیم کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد ہی اے ایف سی کو پنجاب اسٹیڈیم سکینڈ آپشن ے طور پر تجویز کیا جائے گا۔

پی ایف ایف اسلام آباد کے ہی وینیو پر کوالیفائر میچ کے انعقاد کے لیے پرامید ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }