چوہدری حسین الہی سے چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی ملاقات

چوہدری شیربہادر،سہیل نوازریحانیہ اور عامرجٹ بھی ہمراہ تھے

95
دبئی(نیوزڈیسک) گزشتہ روزسابق ممبر قومی اسمبلی این اے 68گجرات ، چوہدری حسین الٰہی کی چوہدری نواز رشید ریحانیہ  اورانجینئیرچوہدری شیر بہادر شاہ پورسے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اس موقع پر چوہدری سہیل نواز ریحانیہ، چوہدری عامر جٹ، چوہدری شہزاد مکیانہ سمیت دیگر دوست احباب بھی موجود تھے چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری نواز رشید ریحانیہ اورچوہدری شیر بہادر شاہ پور سے ون ٹوون میٹنگ کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت حلقہ 68کی سیاسی صورتحال اورآئندہ الیکشن کے حوالے سے  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری حسین الہی سے ملاقات کے بعد چوہدری نواز رشید ریحانیہ اور چوہدری شیر بہادر شاہ پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی چوہدری حسین الہی کے ساتھ ہیں اور آئیندہ بھی رہینگے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں چوہدری حسین الٰہی حلقہ این اے 68 سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ  چوہدری حسین الٰہی نےاپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جس پرحلقہ کے عوام  کی اکثریت چوہدری حسین الہی کے ساتھ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }