
اداکارہ تمنا بھاٹیا کا ماضی کا ایک انٹرویو دوبارہ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کی محبت ہونے کی تردید کی۔
سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے متعلق یہ بات زبان زد عام تھی کہ انوشکا شرما سے قبل ان کی محبوبہ تمنا بھاٹیا تھیں۔
آج سے تقریباً 11 سال قبل تمنا بھاٹیا اور ویرات کوہلی نے ساتھ میں ایک اشتہار کیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ ریلیشن شپ کی باتیں منظر عام پر آنے لگی تھیں۔
تاہم اسی دوران اپنے ایک انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیا نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔
2018 میں اپنے انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کچھ اندازہ نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم نے اشتہار میں صرف چار لفظ بولے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اشتہار کے بعد سے میں نے ویرات کوہلی سے دوبارہ بات نہیں کی۔
ویرات کوہلی کی اداکاری کی صلاحیتوں کے بارے میں تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ میں یہاں یہ ضرور کہوں گی کہ ان بہت سے لوگوں سے بہتر ہیں جن کے ساتھ میں نے کام کیا۔
جب ان سے انوشکا اور ویرات کی شادی کی تصاویر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بہت ہی عمدہ تھیں، دونوں بہت ہی دیدہ زیب لگ رہے تھے، میں ان دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتی ہوں۔