مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا، امریکی صدر بائیڈن

26

مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا، امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا۔

صدر بائیڈن نے ویتنام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مودی سے انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مضبوط و خوشحال ملک کی تعمیر میں سول سوسائٹی، آزاد صحافت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن کی بھارتی وزیراعظم سے جمعے کو جی 20 اجلاس کی سائیڈلائن میں ملاقات ہوئی تھی۔

بائیڈن مودی ملاقات کے بعد صحافیوں کو سوالات کیلئے نہیں بلایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملاقات کے بعد بھارت کے جاری بیان میں انسانی حقوق پر بات چیت کا ذکر نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }