پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پرپنجاب گروپ کی جانب سے تقریب کاانعقاد

کیک کاٹاگیااورملکی سلامتی کے لیئے دعاکی گئی

9

پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پرپنجاب گروپ کی جانب سے تقریب کاانعقاد۔

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::ہرسال پاکستان کے یوم آزادی 14اگست کے سنہری دن پرپوری دنیامیں آزادی کاجشن منایاجاتاہے پنجاب گروپ کی جانب سے بھی پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پرپنجاب گروپ کے دوستوں چوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری دلاورحسین وڑائچ،چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،چوہدری قمرانورچوہدری عامرجٹ،چوہدری سجاد احمدچوہدری احداشرف گجر،ملک محمدنعمان،مرزا شہبازاحمداوردیگردوست احباب نے ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ پرایک شاندار تقریب کاانعقادکیا۔
اس موقع پریوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹاگیا،تقریب میں شامل شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم اور مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔اللہ تعالی پاکستان کوتاقیامت سلامتی عطافرمائے اوراسے دشمنوں کے حسد اورناپاک ارادوں سے محفوظ فرمائے آمین۔پاکستان زندہ باد

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }