حرمین شریفین میں جمعۃالوداع، ہزاروں نمازی شریک

99

سعودی عرب میں حرمین شریفین میں جمعۃالوداع میں ہزاروں نمازی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب میں ہزاروں سعودی شہریوں سمیت وہاں مقیم غیرملکیوں اور زائرین نے رمضان کا آخری جمعہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ادا کیا۔

جمعہ الوداع کے لیے مسجد نبوی میں لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکیوں نے نماز ادا کی اور اللہ کے حضور رمضان المبارک کے روزوں کی قبولیت اور گناہوں کی بخشش کی دعا مانگی۔

جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع مسجد نبوی میں ہوا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہر رنگ ونسل کے مسلمان موجود تھے۔

اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اندرون ملک سے بھی سعودی اور دیگر غیر ملکی پہنچے جس سے مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے نمازیوں سے بھر گئے۔

لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے جمعۃ الوداع کے موقعہ پر اللہ کے حضور گناہوں کی بخشش اور روزوں کی قبولیت کی التجا کی۔

نماز جمعہ کے خطبے میں امام مسجد نبوی نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں تقویٰ  اور پرہیز گاری کا عملی درس دیتا ہے جس کو رمضان المبارک کے علاوہ بھی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل رہے اور انسان فلاح پا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }