ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزچندناعاقبت اندیشوں نے روضہ رسول کے تقدس کوبھی مدنظر نہ رکھا اورملک کے وزیراعظم کے خلاف محض سیاسی مخالفت میں نعرے بازی کی جوسراسرغیراخلاقی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کااظہارعرصہ دراز سے یواے ای میں مقیم معروف سماجی وکاروباری شخصیت خورشید اکبرچیمہ نے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اکبرچیمہ نے کہا کہ ایسے ناعاقبت اندیش وہاں مقیم دوسرے اوورسیزکے لیئے مشکلات پیداکریں گے اور اگرایسے واقعات مستقبل میں بھی ہوئے توشائد عرب ممالک پاکستانی لیبرپرپابندی لگادیں۔خداراعقل سے کام لیں اور دیارغیرمیں سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اس طرح کی نعرے بازی سے آپ ملک کی خدمت نہیں کررہے بلکہ اپنے دوسرے بھائیوں کے خودپاؤں کاٹ رہے ہیں افسوس کا مقام ہے ہمارے سیاسی عمائدین کو بھی چاہئے کہ اپنے ورکروں کی اخلاقی تربیت پربھی توجہ دیں اگرحالات اسی طرح رہے توملک میں تشدد کی سیاست کوبڑھاواملے گاجس سے پھر کوئی بھی محفوظ نہ رہےگا خود شیشے کے گھرمیں بیٹھ کرلوگوں پرپتھرنہ پھینکوائیں ہماری سیاسی اشرافیہ کوبھی چاہیئےکہ اللہ کے گھر میں عام آدمی کی طرح حاضری کو ترجیح دیں وہاں کس چیز کا پروٹوکول ؟وہ تو ادب کامقام ہے جس میں کوئی اعلی وادنی نہیں بلکہ سب برابر ہیں ۔اس واقعہ کابہت دکھ ہوا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اللہ ایسے جاہلوں کوہدایت نصیب فرمائےآمین ثم آمین