فیفا کی عالمی درجہ بندی میں برازیل کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پانچ سال بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 3 میں دو جنوبی امریکی ٹیمیں شامل ہیں۔
برازیل اور بیلجیم بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ارجنٹینا نے ایک درجہ ترقی پاکر فرانس سے تیسری پوزیشن چھین کر چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔
South American vibes at the top of the #FIFARanking 🇧🇷🇦🇷
Brazil and Argentina both in the top three for the first time in almost five years! pic.twitter.com/N7BlxODTMi
Advertisement
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 23, 2022
انگلینڈ کی بدستور پانچویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ اسپین نے ایک درجہ ترقی پاکر اٹلی سے چھٹی پوزیشن چھین کر ساتویں نمبر پر دھکیل دیا۔
نیدرلینڈز 2 درجہ ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر آگیا جبکہ پرتگال ایک درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلا گیا۔
ڈنمارک ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگیا جبکہ میکسیکو ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر نکل گیا۔
اس کے علاوہ مصر، کیوبا، قازقستان اور ملیشیا نے بڑی چھلانگیں لگاتے ہوئے اپنی پوزیشنز مزید بہتر کی ہیں۔
مصر 7 درجے ترقی سے 48ویں، قازقستان 11 درجے ترقی سے 114ویں، ملیشیا 7 درجےترقی سے 147ویں اور کیوبا 10 درجے ترقی سے 167ویں پوزیشن پر آگیا۔
Double digit moves as Kazakhstan and Cuba fly up the #FIFARanking! 🇰🇿🇨🇺 pic.twitter.com/RVSYWt1mbd
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 23, 2022
فیفا رینکنگ میں بھارت 104، افغانستان 154، بنگلادیش 192 اور پاکستان196 نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ 4731 دن تک نمبر ون رہنے والی ٹیم برازیل نے 31 مارچ 2022 کو پانچ برس بعد پہلی پوزیشن واپس حاصل کی تھی۔
برازیل نے گزشتہ تین سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان بیلجیم سے پہلی پوزیشن چھینی تھی۔