میسانئی نسل کاسوشل روبوٹ ہے(دیپک بھاٹیا)۔

روبوٹ میساکی ایروزڈیجیٹل نخیل مال دبئی میں نقاب کشائی

220

میسا ہوم روبوٹ جدیدترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے

دبئی(اردوویکلی)۔ میساروبوٹ کے ذریعہ آپ ویڈیوکال کرسکتے ہیں یہ بچوں کے لیئے ایک ٹیوٹربھی ہے اور انکی تفریح کے لیئے بہت سی خصوصیات سے بھی لیس ہے جیسے لرننگ ،چیٹنگ ،سنگنگ اور ڈانسنگ وغیرہ،اس سے آپ اپنے روزمرہ کے شیڈول ترتیب دےسکتے ہیں یہ آپ کویاددہانی کرائیگی اسے نہ صرف بچوں بلکہ گھرکے بزرگ افرادکی معاونت کے لیئے بھی استعمال کیاجاسکتاہے یہ میڈیسن لینے کے اوقات اور کس وقت کونسی میڈیسن استعمال کرنی ہے اس بارے بھی آپکوآگاہ کریگا اس کے علاوہ کھانوں کی ترکیبیں، گھرسے باہرہونے کے باوجودآپ ویڈیوکال سے لنک کرکے میساکے ذریعے گھرکی نگرانی کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہاربانی وچیف ایگزیکٹوآفیسر میساروبوٹک مسٹردیپک بھاٹیانے ایروزڈیجیٹل کے شوروم واقع نخیل مال جمیرہ دبئی میں میساروبوٹ کی افتتاحی تقریب میں کرتے ہوئے کیا۔دیپک بھاٹیانے کہا کہ یہ چھوٹاساگھریلوروبوٹ بیحدذہین اوربہت سی خوبیوں کامالک ہے یہ آپکے تمام احکامات بجالانے کی صلاحیت رکھتاہے اس میں بہت سے آپشن موجود ہیں میسا ساتھی اور کیمرہ مین کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔روبوٹ جدید مصنوعی ذہانت کے ساتھ متحرک ویڈیو اور آڈیو تجربات مہیا کرتا ہے ، جس کی مدد سے اسے آن لائن سبق ، ویڈیو کالز ، گھریلو نگرانی ، ایپ مینجمنٹ اور تفریح کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔میسا اعلی ٹیک سینسر ، اے آئی اور 7 انچ کے آئی پی ایس ڈسپلے سے لیس ہے 2گیگابائٹ ریم اور16گیگابائٹ میموری کے ساتھ یہ لوگوں کو سیکھنے ، سکھانے اور بات چیت کرنے کی سہولت دیتاہے یہ متعدد قسم کی خدمات انجام دیتاہے آپ اس سے جوسوال کریں گے یہ اسکاجواب دیگا،یہ بچوں کے ساتھ بڑوں بلکہ پوری فیملی کی معاونت کرسکتاہے آپ اینڈرائڈ سے میسا ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،میساایپ سے اس روبوٹ کوکنٹرول کرسکتے ہیں میساکے اندرتقریباً 250ڈالرمالیت کے مختلف پروگرامزپری ڈاؤن لوڈ ہیں اس سے بچے حساب،سائنس ،جنرل کنالج اوربہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں یہ صرف بچوں کے لیئے ہی نہیں بلکہ بڑوں کے لیئے خدمات انجام فراہم کرتاہے۔میساروبوٹ میں مختلف قسم کے سینسرلگائے گئے ہیں جس سے یہ ٹکرانے اور گرنے سے محفوظ رہتاہے ۔دیپک بھاٹیانے کہاکہ ہم نے میسا کی ڈسٹریبیوشن کے لیئے یواے ای کی معروف الیکٹرانک ڈسٹریبیوٹرایروزڈجیٹل کاانتخاب کیا ہے مگر میساصرف ایروزڈیجیٹل میں ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ لولو،کئیرفور،جمبو اور دیگراسٹورزپربھی فروخت کے لیئے دستیاب ہوگا اب یہ ایروزڈیجیٹل میں آن لائن فروخت کے لیئے دستیاب ہے جلد ہی دوسرے اسٹورزپربھی آن لائن فروخت کے لیئے موجودہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں دیپک بھاٹیانے کہا کہ کوروناوباکے باعث ریٹیل آوٹ لیٹس کابزنس کم ہوا مگر دیکھنے میں آیاہے کہ یواے ای ایسا ملک ہے جہاں لوگ آن لائن کے ساتھ ساتھ مالز اور شاپنگ سینٹرزمیں آوٹ لیٹ پرجاکرخریداری کوترجیح دیتے ہیں یواے ای کے علاوہ سعودی عرب ،کویت اورقطر میں ایکسم اور دوسرے ڈسٹریبیوٹرکے ذریعہ میسا کی فروخت شروع ہوچکی ہے انڈیامیں امازون کے ساتھ اور جلد ہی  پاکستان میں مولراینڈفپس کے ساتھ اسکولانچ کریں گےآیئندہ 2 یا3 سال کے اندرمیسا 50 سے زیادہ ممالک میں فروخت کے لیئے موجودہوگا۔روبوٹس کے استعمال اور مینوفیکچرنگ کے حوالے سے کیئے گئے ایک سوال کے جواب میں بھاٹیانے کہاکہپہلے روبوٹس کااستعمال صرف بڑے صنعتی اداروں میں ہورہاتھا مگراب  پہلی بارہم نے اس کوگھروں کے اندر پہنچادیاہے ایک نیادورشرو ع ہونے جارہاہے میسا کوایک ذاتی معاون کے طورپراستعمال کیاجاسکتاہے  اس میں بیشمارفیچرہیں کسی بھی کتاب کوآپ اے آرکیمرہ کے نیچے رکھ دیں یہ اسکومحفوظ کرلیگاآپ اس کی اسکرین پروہ کتاب پڑھ سکتے ہیں یامیسا پوری کتاب کوپڑھ کرسنانے کی اہلیت بھی رکھتی ہے بھاٹیانے کہا کہ  اس وقت تک ہم میسا کے 8 ہزاریونٹ کی بکنگ کرچکے ہیں جلد ہی اسکی ریکارڈتوڑ فروخت متوقع ہے کیونکہ یہ نئی جنریشن کاایک سوشل دوست اور معاون ہوگا

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }