پاکستان اور یواےای ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے:شاہ محمودقریشی
ایکسپو2020میں پاکستان بھرپورشرکت کرے گا
ابوظہبی(چوہدری ارشدسے)متحدہ عرب امارات نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا جس پرہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے مشکورہیں دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرچلیں گے ان خیالات کااظہاروزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روزابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائم مقام سفیرامتیازفیروز گوندل بھی انکے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجودتھے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات آزمودہ اسٹریٹجک شراکت دار ہیں یاد رہے شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر جمعرات کو متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اماراتی قائدین سے متعددملاقاتیں کیں شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ نائب صدر و وزیراعظم متحدہ عرب امارات اورحکام دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ ان کہ ملاقات بہت اچھی رہی جس میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں تجارتی اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کے موجود مواقع پر بات چیت ہوئی ، زراعت کے شعبے میں تعاون پر بھی خصوصی تبادلہ خیال ہوا،دبئی سے ابوظہبی پہنچتے ہی شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان سے ملاقات کی ۔ اور بتایا کہ اس ملاقات میں متعدد امور پر بات چیت ہوئی جن میں دوطرفہ تعلقات ، بدلتی علاقائی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت کے موضوعات شامل تھے ، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کے اس کردار کو متحدہ عرب امارات کی قیادت نے سراہا ہے اور وہ اس کے معترف بھی ہیں، ایکسپو 2020 دبئی بارے بات کرتے ہوئے شاہ محمود نے اس میں میں پاکستان کی بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان نہ صرف اس میں شرکت کا متمنی ہے بلکہ اپنے پویلین کیلئے ملنے والی حمایت و تعاون پربھی یواے ای حکومت کا شکرگزارہے پاکستانی شہریوں کیلئے اماراتی ویزا کے معاملے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ موضوع ، ملاقاتوں میں زیر غور آیا ، اماراتی قیادت کو اس بارت میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا اور انہوں نے اس کو سمجھا بھی،اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوارکرنے بارے کیئے گئے ایک سوال کے جواب میں قریشی نےاسرائیلی اور پاکستانی عہدیداروں کے درمیان ملاقات سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقات نہیں ہوئی اوراس بارے دفترخارجہ پاکستان واضح اور دوٹوک بیان بھی جاری کرچکا ہے اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا موقف نہیں بدلا ، پاکستان اس معاملے میں دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا حامی ہے ، ہم اس موقف پر قائم ہیں اور ہم اس سے ایک انچ بھی نہیں ہٹے ۔۔ (تصویربشکریہ وام)۔