پاسپورٹ کی مدت 5 سال سے بڑھاکر 10 سال کردی گئی(شیخ رشید)۔
28اپریل سے ای پاسپورٹ کااجراشروع ہوجائےگا
حکومت پاکستان کی جانب سےاوورسیزپاکستانیوں کے لیئے نئے سال کاتحفہ
پاسپورٹ کی مدت 5سال سے بڑھاکر 10سال وہ بھی صرف 3ہزارروپے میں
اسلام آباد(اردوویکلی)::وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاسپورٹ کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10سال کرنے کا اعلان کردیا جو آئندہ سال یکم جنوری سے جاری ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ورک ویزا ختم ہوجاتا ہے، پاسپورٹ کی مدت 5 سال ہوتی ہے لیکن اب یکم جنوری سے 10 سال کا پاسپورٹ جاری ہوگا مگرفیس وہی تین ہزاررہے گی فیس نہیں بڑھائیں گے۔ تاکہ اوورسیز پربوجھ نہ پڑے ۔شیخ رشیدنے کہا کہ اب مشرق وسطی میں مقیم اوورسیزکو 5 سال کے بجائے دس سال کا پاسپورٹ جاری ہوگا یہ عمران خان حکومت کی جانب سے آپ کے لیے نیا تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ 28اپریل سے ہم نیا ای پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، 120 دن کا ہمارا ہدف ہے، نیا ای پاسپورٹ لانچ کریں گے جس میں مکمل ڈیٹا ہوگا تاکہ بیرون ملک کام کرنے والوں کومتعلقہ ممالک میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ آج سے ہی پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس سارے پاکستان میں شروع کی جا رہی ہے، جس کا کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جس کا پاسپورٹ ختم ہونے والا ہو گا، اس کو اس میسج کے ذریعہ چھ ماہ پہلے اطلاع دی جائیگی کہ آپکاپاسپورٹ ختم ہونے والا ہے اس کی تجدیدکرالیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یکم جنوری سے دنیا کے 191 ملکوں کے لیے ای سروس شروع کررہے ہیں۔مزیدتفصیلات بیان کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے آن لائن پاسپورٹ سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن اس میں 120 دن سے زیادہ وقت لگے گا۔۔ ہم 120 دن کے اندر ایکسپریس پاسپورٹ بھی جاری کرناشروع کردیں گےجس سےآپ صبح پاسپورٹ جمع کراکے اسی شام کو واپس حاصل کر سکیں گے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری بھی شروع کی جارہی ہے۔۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ انشااللہ 120دن کے اندروزارت داخلہ میں انقلابی تبدیلیاں لاؤنگاجس سے عوام کوسہولت ملے گی۔