
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطےمیں امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی عسکری سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ خطےمیں امریکی پالیسیاں سخت تشویشناک ہیں۔ امریکا اس علاقے میں ایٹمی عناصر سمیت اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر بنا رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس غیر تعمیری اور خطرناک لائن کی مخالفت کرتے ہیں۔ شمالی کوریا کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔