فلم جوان کی کامیابی کے بعد نین تارا نے اپنا معاوضہ 6 گنا بڑھادیا

59
کولاج فوٹو؛ فائل
کولاج فوٹو؛ فائل

ایٹلی کی فلم جوان کی کامیابی کے بعد جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نین تارا نے فلموں میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ چھ گنا بڑھا دیا۔

واضح رہے کہ نین تارا بھارت کی سب سے باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں۔ وہ فلم نگری سے گزشتہ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں اور اس وقت انڈسٹری میں پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

حال ہی میں ان کی فلم جوان جو باکس آفس پر ہٹ ہونے کے بعد اب تک کمائی سمیٹ رہی ہے جبکہ فلم پہلے ہی ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔ ایٹلی کی اس فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھایا۔

تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ نین تارا، سمانتھا رتھ پرابھو اور سائی پلّوی سے مانی رتنم کی نئی فلم سے متعلق بات چیت جاری ہے، اس فلم میں کمل ہاسن مرکزی کردار نبھائیں گے۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم کےلیے نین تارا کا نام فائنل کرلیا گیا ہے جس میں کام کرنے کےلیے انہوں نے اپنا معاوضہ بڑھاتے ہوئے 12 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ انہوں نے 2016 کے بعد سے اب تک فلموں میں کام کرنے کے اپنے معاوضے میں 6 گنا اضافہ کردیا ہے۔ 

انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان میں کام کرنے کا معاوضہ 10 کروڑ وصول کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }