
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں کھیلنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا نے ٹیم کے ہمراہ دھرم شالا اور لکھنؤ کا سفر بھی نہیں کیا، وہ ممبئی میں اسکواڈ کو جوائن کر سکتے ہیں۔
ہاردک پانڈیا کا بنگلورو کی اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے، آل راؤنڈر ٹخنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کے 3 میچز باقی ہیں، بھارت نے 2 نومبر کو ممبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔