ڈیون ایمپائر رئیل اسٹیٹ ایل ایل سی ابوظہبی کاشاندارافتتاح
Grand Opening of Dune Empire Real Estate LLC Abu Dhabi.
تقریب کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی بزنس مین سابق ممبرابوظہبی چیمبروچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور تھے۔
مہمان اعزازی صدرپاکستان بزنس کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدتھے ۔
سینئیررہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وڈپٹی ہیڈ ٹریڈ ونگ یواے ای شوکت محمودبٹ کی خصوصی شرکت۔
طارق جاویدقریشی،ملک محبوب ربانی اعوان،بشارت حسین ،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،طارق محمود،صاحبزادہ عبدالقیوم ،چوہدری محمداکرام جوڑا،چوہدری محمدنواز،طارق محمودراجا،محمدانظرتنولی ،فاروق وڑائچ،ملک نبیل اعوان،سمیت ممتازپاکستانی عمائدین کی شرکت۔![]()
افتتاحی تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی مفت پلاٹ اورعمرہ کے 3ٹکٹ کی تقسیم۔ شوکت محمودبٹ،چوہدری محمدنوازاورملک نبیل اعوان عمرہ ٹکٹ جیتنے والے خوش نصیب
پاکستان / یواے ای میں ہر قسم کی پراپرٹی کی خرید وفروخت,رینٹ کے لیئے ہم سے رابطہ کریں۔ (مس عائشہ اقبال چیف ایگزیکٹوآفیسر)۔
زمرویلی اسلام آبادمیں 5مرلہ کاتیارگھرصرف 74لاکھ روپے میں اقساط پرحاصل کریں(ملک محمداقبال چئیرمین ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ )۔
ابوظہبی(اردوویکلی)گزشتہ رات ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ ایل ایل سی کے افتتاح کی رنگارنگ تقریب ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ پاک نعمت کدہ مصفح میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ بلیوکالرورکرز اور ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کرکے اس خوبصورت تقریب کو یادگاربنادیا۔ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔۔تقریب کی نظامت کے فرائض انجینئیرشہاب الدین نے بحسن خوبی اداکیئے
تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبرابوظہبی چیمبروچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ڈیون امپائرریئل اسٹیٹ کے چئیرمین محمداقبال ملک مبارکباد کے مستحق ہیں جواوورسیزپاکستانیوں ی خدمت کے لیئے یہاں آئے ہمیں ان کے ساتھ بھرپورتعاون کرنا چاہیے ہم انکی کمپنی کی کامیابی وترقی کے لیئے دلی طورپردعاگو ہیں
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ مس عائشہ اقبال نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای میں کسی قسم کی پراپرٹی کے لین دین کے لیئے ہم سے رابطہ کریں انشااللہ آپکوبہتررہنمائی مہیا کرینگے ہمارے پاس پاکستان میں متعددرہائشی وتعمیراتی منصوبے موجود ہیں اس کے علاوہ یواے ای میں بھی اگرآپ کوئی پراپرٹی خریدنا ،بیچنا،رینٹ یاانویسٹمنٹ کرناچاہیں توہمارے ساتھ رابطہ کریں نیز کلیننگ سروسز اورجنرل مینٹیننس وغیرہ کے لیئے بھی ہماری کمپنی سے رابطہ کیاجاسکتاہے انشااللہ آپکومارکیٹ سے بہتراورمعیاری سروسزمہیاکرینگے۔
اس موقع پرچئیرمین ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ ایل ایل سی ملک محمداقبال نے پاکستان میں اپنے رئیل اسٹیٹ منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اسلام آبادمیں زمرویلی اوورسیزبلاک میں چندپلاٹ فروخت کے لیئے موجودتھے جو آج افتتاحی تقریب میں فروخت ہوگئے ہیں اب زمرویلی اسلام آباد میں کوئی پلاٹ دستیاب نہیں ۔مگرری سیل کے لیئے شائدچندپلاٹ دستیاب ہوں جس کے لیئے ہمارے پاکستان آفس سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔زمرویلی اسلام آباد موٹروے ،سری نگرہائی وے کے سنگم پر اسلام آباد ائرپورٹ سے صرف 5منٹ کی ڈرائیو پرواقع ہے جہاں سکول ،کالج انڈرگراؤنڈ بجلی کی فراہمی، مسجد اور کمیونٹی سینٹرکی سہولیات موجود ہیں تمام پلاٹ پہلے آیئے پہلے پایئے پایئے کی بنیاد پرفروخت ہوئے اور اب زمرویلی اسلام آبادمیں 2ہزارسے زائد گھروں کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے اور یہ ایک مکمل گیٹڈکمیونٹی کی شکل اختیارکرچکی ہے جہاں روزمرہ کی تمام جدیدرہایشی سہویات موجودہیں
آج ہم اپنے کرم فرماؤں اوراپنے بلیوکالراوورسیزپاکستانی محنت کش بھائیوں کے لیئے انتہائی کم قیمت پر5مرلہ کے سنگل سٹوری تیار گھروں کی فروخت کااعلان کرنے جارہے ہیں ان گھروں کی ابتدائی قیمت 74لاکھ رکھی گئی ہے 20 لاکھ روپے ڈاؤن پیمنٹ کرکے گھربک کرائیں اوربقیہ اقساط 2سال کے اندر اداکریں 6ماہ بعدمکمل طورپر تیار گھرکی چابی آپکے حوالے کردی جائیگی اور آپ گھرمیں رہتے ہوئے بقیہ اقساط اداکرتے رہیں ۔یہ گھرمکمل طورجدید نقشے کے مطابق جس میں کارپورچ،2بیڈرومز،ڈرائینگ روم،کچن 3عددباتھ رومزشامل ہیں بہترین اور معیاری میٹیریل کے ساتھ تیارکیئے جائینگے جو مکمل طورپرمتعلقہ اتھارٹی سےمنظور شدہ ہونگے۔
ملک اقبال نے کہا کہ آج ہماری توقع سے زیادہ لوگوں نے بکنگ فارم بھرے ہیں چونکہ زمرویلی کے تمام پلاٹ سیل ہوچکے ہیں آج کے باقی بکنگ کنندگان کوفاریسٹ ٹاؤن اسلام آباد جوپاکستان کاپہلا بائیوفیلک ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے جی ٹی روڈ راولپنڈی سے صرف 15منٹ کی مسافت،ڈی ایچ اے کے مقابل مین چک بیلی روڈپر واقع ،گیگامال اسلام آباد سے 20منٹ اور بحری ٹاؤن فیز8سے صرف 6کلومیٹرکی مسافت،اور رنگ روڈ انٹرچینج سے 5۔2کلومیٹر کی مسافت پر واقع قدرت اور جدت کاشاہکاررہایشی منصوبہ ہے تمام نئے بکنگ کنندگان کویہاں ایڈجسٹ کیاجائیگا اور جیسا کہ ہم نے اعلان کیا تھا آج بکنگ کرنے والے خوش نصیب کسٹمرزکومختلف پراجیکٹس پر 5تا 20 فی صد خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاجائیگا اس کے علاوہ عمرہ کے فری ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں بھی انکے نام شامل ہونگےفاریسٹ ٹاؤن اسلام آبادمیں 5مرلہ،10مرلہ اور 1کنال کے پلاٹ آسان اقساط میں موجودہیں پہلے آئیے پہلے پائیے یہ موقع باربارنہیں ملے گاخصوصی ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھائیں۔
ملک اقبال نے کہا کہ اٹک میں واقع ہماراتیسراپراجیکٹ سنجوال ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جوسنجوال کنٹونمنٹ سے منظورشدہ رہایشی منصوبہ ہے جہاں 6مرلہ،7مرلہ،1کنال،4کنال کےکمرشل ورہایشی پلاٹس 4،سالہ آسان اقساط پردستیاب ہیں سنجوال ماڈل ٹاؤن اٹک شہرسے صرف 8منٹ کی مسافت پر واقع گیٹڈکمیونٹی،جدیداربن لائف اسٹائل اور جدیدطرززندگی کی تمام سہولیات کے ساتھ ایک مکمل نیاشہرآباد ہونے جارہاہے
اس کے علاوہ خیبرسٹی ،راولپنڈی اوراٹک کے سنگم میں بہترین لوکیشن پرواقع ،اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے صرف 20منٹ کی مسافت پر حکومت پاکستان سے منظورشدہ ہاؤسنگ پراجیکٹ جوبرہان انٹرچینج سے صرف 5منٹ کے فاصلے پرمین جی ٹی روڈ کے اوپرجدیدطرزکاایک نمایاں منصوبہ ہے جہاں آپ اپنے خوابوں کی تعبیرکوحقیت کارنگ دے سکتے ہیں آج ہی بکنگ کرائیں فوری قبضہ لیکرگھرکی تعمیر شروع کردیں اور آسان اقساط گھرمیں رہتے ہوئے اداکریں ۔باقبضہ پلاٹ،فول پروف سیکیورٹی انتظامات،مین روڈ 110فٹ اورتمام سٹریٹس50فٹ کی۔خوبصورت پھولوں سے سجے شہرمیں ذاتی گھرکی تعمیر اور سرمایہ کاری کاسنہری موقع اپنۓ خوابوں کی تکیمل کریں سفائربلاک خیبرسٹی میں۔
تقریب کے دوران ممبرشپ بکنگ فارمزکی قرعہ اندازی کی گئی اور اس میں جیتنے والے خوش قسمت خریداروں کو20فی صدخصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 1عددمفت پلاٹ اورعمرہ کے ٹکٹ بھی تقسیم کیئے گئے عمرہ کے ٹکٹ جیتنے والے خوش نصیبوں میں شوکت محمودبٹ،چوہدری محمدنواز اور ملک نبیل اعوان شامل تھے ۔تقریب کے اختتام پر علامہ مفتی محمدعباس رضوی نے دعائے خیرکرائی ۔
افتتاحی تقریب میں حاجی خآن زمان سرور،ڈاکٹرقیصرانیس سید،شوکت محمودبٹ،حاجی چوہدری محمدنواز،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق محمودقریش،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان، سینئیررہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ محمدشفیق جنجوعہ ،ڈائریکٹرآپریشنز ریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس فیکٹری ابوظہبی طارق محمود،چوہدری محمداکرام جوڑا،چوہدری محمد ثاقب آف ڈھیروگھنہ،جنرل سیکریٹری پی ایم ایل (ن)فاروق وڑائچ،مینجنگ ڈائریکٹر پاک نعمت کدہ ریسٹورنٹ گروپ حاجی محمدانظرتنولی ،طارق محمودراجا،راجہ محمد الیاس ،مینجر اوکے ٹریولز صآحبزادہ محمدعبدالقیوم ،خبیب الحسن ،عتیق محبوب،مبشر جمیل، حسن عمر،علی زوارملک ،میرخان،آصف بھٹی ،تنویرحسین قریشی،چوہدری اصغرحسین ،علامہ مفتی محمدعباس رضوی،محمودحمدانی،محموابوبکر،ملک عرفان ،ملک محمدعمران جاویداستادمحمدبوٹا،ڈاکٹرآشیکاپرسندی بزنس ڈویلپمنٹ مینجرڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ گروپ،سمیت پاکستانی کمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ ابوظہبی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اختتام پرچئیرمین ڈیون ایمپائررئیل اسٹیٹ ملک محمداقبال نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے معززمہمانوں،کوآرڈینیٹرز اور تمام شرکاء تقریب کاشکریہ اداکیا۔
پاکستان اور یواے ای میں پراپرٹی کے لین دین کے لیئے ہمارے یواے ای اورپاکستان کے دفاتر سے0503244666/0565700002 /0588116946،یا،ای میل
پررابطہ کیاجاسکتاہے duneempirerealestate@gmail.com/rahaishgahproperties@gmail.com
![]()