.متحدہ عرب امارات نے 38افراد اور15اداروں کودہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کی فہرست میں شامل کردیا
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے 2021 کی قرارداد نمبر 83 جاری کی ہے جس میں 38 افراد اور 15 اداروں کو دہشتگردی کی حمایت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی مقامی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔قرارداد متحدہ عرب امارات کے ان نیٹ ورکس کو نشانہ بناکر ختم کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے جو دہشتگردی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو مالی اعانت فراہم کرتے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریگولیٹری حکام کسی بھی مالی یا تجارتی یا تکنیکی تعلقات سے وابستہ افراد یا اداروں کی نگرانی کریں اور ان کی شناخت کریں اور 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ملک میں نافذ قوانین کے مطابق ضروری اقدامات کریں۔فہرست میں شامل کئے گئےافراد کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔ 1. احمد محمد عبداللہ محمد الشیبہ النعیمی (متحدہ عرب امارات) 2. محمد صقر یوسف صقر الزعابی (متحدہ عرب امارات) 3. حماد محمد رحمہ حمید الشمسی (متحدہ عرب امارات) 4. سعید ناصر سعید ناصر التنیجی (متحدہ عرب امارات) 5. حسن حسین تباجا (لبنان) 6. ادھام حسین تباجا (لبنان) 7. محمد احمد موسیٰ سعید (یمن) 8. حیدر حبیب علی (عراق) 9. باسم یوسف حسین الشغنبی (عراق) 10. شریف احمد شریف با علاوی (یمن) 11. منوج سبھروال اوم پرکاش (بھارت) 12. راشد صالح صالح الجرموزی (یمن) 13. نائف ناصر صالح الجرموزی (یمن) 14۔ذبیع اللہ عبدالقاہر درانی (افغانستان) 15. سلیمان صالح سلیم ابولان (یمن) 16. عادل احمد سالم عبید علی بدرہ (یمن) 17. علی ناصر العسیری (سعودی عرب) 18۔ فہد صالح سالم الطیبی (یمن) 19۔ عاشور عمر عاشور عبیدون (یمن) 20. حازم محسن فرحان + حازم محسن الفرہان (شام) 21. مہدی عزیز اللہ کیسیاتی (ایران) 22۔ فرشاد جعفر حکیم زادہ (ایران) 23۔ سید رضا محمد قاسمی (ایران) 24. محسن حسن کارگردجات آبادی (ایران) 25. ابراہیم محمود احمد محمد (ایران) 26. اسامہ ہاؤسن دوغیم (شام) 27. عبدالرحمن ادو موسیٰ (نائیجیریا) 28. صالحیو یوسف آدمو (نائیجیریا) 29. بشیر علی یوسف (نائجیریا) 30. محمد ابراہیم عیسیٰ (نائیجیریا) 31. ابراہیم علی الحسن (نائجیریا) 32. سورجو ابوبکر محمد (نائیجیریا) 33. علاء خانفورہ – علاء عبدالرزاق علی خانفورہ – علاء الخانفورہ (شام) 34. فادی سید کمار (برطانیہ) 35. ولید کامل عواد (سینٹ کٹس اینڈ نیویس) 36. خالد ولید عواد (سینٹ کٹس اینڈ نیویس) 37. عماد خلق کانتکدزی (روس) 38۔ محمد ایمن تیسر راشد ماریات (اردن)
جن اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے انکی تفصیل درج ذیل ہے۔ 1. رے ٹریسنگ ٹریڈنگ کمپنی ایل ایل سی۔ 2. ایچ ایف زیڈاے آرزوانٹرنیشنل فری زون،3حنان شپنگ ایل ایل سی۔ 4. فور کارنرز ٹریڈنگ 5. ساسکو لاجسٹک ایل ایل سی 6. الجرموزی جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی۔ 7. الجرموزی کارگو اینڈ کلیئرنگ 8. الجرموزی لائٹ وہیوی ٹرک ٹرانسپورٹ 9. ناصر الجرموزی سنٹرل ٹریڈنگ 10. ناصر الجرموزی کارگو اینڈ کلیئرنگ ایل ایل سی۔ 11. ویو ٹیک کمپیوٹر ایل ایل سی۔ 12. این وائی بی ٹریڈنگ ۔ 13. کے سی ایل جنرل ٹریڈنگ 14. الینما گروپ۔ 15. الاومجی اور بروس منی ایکسچینج(نیوزبشکریہ وام)۔