قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں یوم آزادی کی تقریب کاانعقاد

قونصل جنرل امتیازفیروزگوندل تقریب کے مہمان خصوصی تھے

24

قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی پروقارتقریب کاانعقاد۔

مانچسٹر(نیوزڈیسک)::14اگست کے تاریخ سازدن پر قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں 78 واں یومِ آزادی منایاگیا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے 500 سے زیادہ مہمان اس خصوصی اجتماع میں شامل ہوئے ،تقریب کا افتتاح اور میزبانی تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی اویس حسین نے کی۔ جب کہ  افضل خان ایم پی، محترمہ یاسمین قریشی ایم پی، کئی کونسلرز، معروف تاجروں، اور پاکستان کی بہت سی نامورشخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔
 قونصل جنرل امتیازفیروز گوندل نے قومی ترانے کی دھن پرقومی پرچم  لہرایا۔ بعدازاں حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے قونصل جنرل امتیاز گوندل نے آج کے تاریخ ساز دن پرآزادی کی قیمت اور اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی اورحاضرین کوبتایا کہ آزادی کیوں اہمیت رکھتی ہے حال ہی میں دشمن ے ناپاک ارادوں کوناکام بنانے پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آپریشن بنیان المرصوص اور مارکہ حق میں حالیہ قومی فتوحات کا جشن منایاگیا پاک فوج کی فتوحات سے پاکستان کاوقارعالمی سطح پرمزیدبلند ہوا۔
جشن آزادی کی اس تقریب میں خوشی میں اضافہ بچوں کا حب الوطنی کے گیت پر ایک دلکش ٹیبلو تھا – ایک پرفارمنس جس سے مسکراہٹیں، تالیاں، اور یہاں تک کہ فخر کے چند آنسوبھی تھے۔ مہمانوں نے پاکستانی دستکاری کی جاندار نمائشوں کو دیکھا، اس موقع پر تاریخی مقامات اور قدرتی خوبصورتی کی نمائش کرنے والی ایک شاندار گیلری کابھی اہتمام کیاگیا تھا جس  کی حآضرین نے بہت تعریف کی۔ ۔یاد رہے مانچسٹر میں تعنیات ہونے والے نئے قونصل جنرل امتیازفیروزگوندل نے حال ہی میں اپنے عہدے کاچارج سنبھالاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }